پاکستان میں طبی انقلاب اب کینسر بغیر کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی صرف ساٹھ منٹ میں مکمل ختم ہو گا۔پنجاب میں پہلے جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح ہو گیا ہے، پاکستان میں پہلی بار اس جدید طریقہ علاج کے ذریعے کینسر جیسے موذی مرض کا کیمو اور ریڈیو تھراپی کے تکلیف دہ طریقہ علاج کے بغیر صرف ایک گھنٹے میں خاتمہ ہو جائے گا۔کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے پنجاب میں جدید کوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کینسر کے علاج کے لئے پنجاب ماڈرن لیڈر بن گیا ہے اور یہاں اب بغیر کیمو تھراپی کے کینسر کا مفت علاج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے دورے پر وہاں صحت سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس مشین کو دیکھا جس کا پراسس ایک گھنٹے کا تھا، اس وقت اس مشین کو پاکستان لانے کی ہدایت کی، ڈاکٹر شہزاد کو خصوصی طور پر ٹریننگ کے لئے چین بھیجا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں