ناخنوں پر آدھے چاند جیسا یہ نشان کیوں ہوتا ہے؟

اگر آپ کے ناخنوں کے نچلے حصے میں موجود سفید نیم دائرے یعنی “نصف چاند” یا لونولا کا مشاہدہ کریں تو یہ دراصل ناخن کی جڑ میں موجود مخصوص خلیات اور اندرونی بافتوں کا حصہ ہوتے ہیں
جن میں اعصاب، شریانیں اور خلیے شامل ہوتے ہیں جو ناخن کی بڑھوتری اور سختی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ نشان عام طور پر سبھی افراد کے ناخنوں میں ہوتا ہے، خاص طور پر انگوٹھے میں نمایاں ہوتا ہے جبکہ باقی انگلیوں میں اس کا حجم کم ہوتا ہے یا کبھی نظر بھی نہیں آتا، اور چھوٹی انگلی میں تو اکثر بالکل غائب ہوتا ہے، جو عام بات ہے۔ اگر یہ نشان مکمل طور پر غائب ہو جائے یا رنگت بدل جائے تو یہ بعض اوقات غذائی کمی، خون کی کمی، یا ناخنوں کی چوٹ کا اشارہ ہو سکتا ہے، اور اگر ساتھ میں تھکن، کمزوری یا جسمانی سستی جیسے مسائل بھی ہوں تو کسی معالج سے رجوع کرنا چاہیے، تاہم اکیلا یہ نشان غائب ہونا زیادہ تر تشویشناک نہیں ہوتا، اور اب تک کوئی حتمی سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ اس کا تعلق کسی سنگین بیماری سے ہو، البتہ کچھ تحقیق میں اس کا تعلق دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر یا جسمانی سرگرمی سے جوڑا گیا ہے، جو ابھی سائنسی طور پر ثابت نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close