آنتوں کا کینسر دنیا میں تیسری سب سے عام قسم کا کینسر ہے اور اس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر کم عمر افراد میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا، جسمانی سرگرمیوں کی کمی، فاسٹ فوڈ اور ماحولیاتی عوامل اس کی وجوہات ہو سکتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ گوبھی، بروکلی اور ایسی سبزیوں کا روزانہ استعمال آنتوں کے کینسر کا خطرہ بیس فیصد تک کم کرتا ہے۔ اس سبزیوں میں موجود کینسر سے لڑنے والے مرکبات اور فائبر معدے کی صحت بہتر کرتے ہیں اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں