مائیکل کلارک کا مداحوں کو جلد کے کینسر سے متعلق اہم پیغام

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مائیکل کلارک نے بتایا کہ اُن کے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے اور جلد کا کینسر آسٹریلیا میں ایک بڑی حقیقت ہے۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنی جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہیں کیونکہ “احتیاط علاج سے بہتر ہے۔” سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور بروقت تشخیص بہت اہم ثابت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مائیکل کلارک کو چند برس قبل جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں لیکن انہوں نے اس وقت فوری طور پر عوام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close