کراچی: حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں جلدی امراض کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر عبداللہ یحییٰ کے مطابق چمڑا اسپتال میں روزانہ تقریباً 5 ہزار مریض علاج کے لیے آرہے ہیں، جن میں زیادہ اضافہ برسات کے بعد ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گندے پانی اور کھلے مین ہولز کی وجہ سے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشنز بڑھ رہے ہیں جبکہ ٹھہرے ہوئے پانی سے پیراسائٹک انفیکشنز بھی زیادہ ہو رہے ہیں۔
اسی طرح ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر رابعہ نے بتایا کہ سول اسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ 500 سے 600 مریض آ رہے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں بھی جلدی امراض کے 600 سے زائد مریض روز رجوع کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر رابعہ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ آلودہ پانی اور گندی جگہوں سے بچنا نہایت ضروری ہے تاکہ انفیکشنز سے محفوظ رہا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں