بناسپتی گھی امراض قلب کی بڑی وجہ کیسے؟ جانئے

 موجودہ دور میں بناسپتی گھی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے امراض قلب اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اس میں ٹرانس فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

گھی ایک قسم کی چکنائی ہے جو دودھ سے بنتی ہے جبکہ بناسپتی گھی نباتاتی تیل سے تیار کیا جاتا ہے جسے کیمیائی عمل سے بدلا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق عام گھی اور مکھن میں کولیسٹرول بڑھتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھتا ہے، اس لیے زیتون کا تیل صحت کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں گھی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ذیابیطس اور فیٹی لیور کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close