خبردار! اسکرین کے سامنے گھنٹوں بیٹھنا بچوں کی صحت کے لیے کتنا خطرناک ؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

ڈنمارک کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کا زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا دل کی بیماریوں اور میٹابولک مسائل کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

روزانہ تین گھنٹے اضافی اسکرین استعمال کرنے والے بچوں میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور انسولین کی پریشانیوں کا امکان 25 سے 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اس طرح کے مسائل ان کی صحت پر دیرپا منفی اثرات ڈال سکتے ہیں جو ان کے بڑے ہونے تک رہ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے بالغوں کی نسبت اسکرین کے نقصانات سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لیے ان کی اسکرین ٹائم کو محدود کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close