کورونا طرز کی پابندیاں نافذ، تفصیل جانئے

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والی بیماری چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،

جس کے بعد حکام نے کورونا کے دنوں جیسے سخت اقدامات دوبارہ نافذ کرنے شروع کر دیے ہیں، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے جب کہ بارہ دیگر شہروں میں بھی مریض سامنے آئے ہیں، پچھلے ایک ہفتے میں تین ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہانگ کانگ میں بھی چکن گونیا کا پہلا مریض سامنے آیا ہے جو فوشان سے واپس آیا تھا، یہ وائرس بخار اور جوڑوں کے شدید درد کا باعث بنتا ہے اور صرف مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا، شہریوں کو فوری ٹیسٹ کروانے اور گھروں سے کھڑا پانی ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، خلاف ورزی پر چودہ سو امریکی ڈالر تک جرمانہ کیا جا رہا ہے، حکام مچھر خور مچھلیاں اور ہاتھی مچھر چھوڑنے سمیت ڈرونز کے ذریعے پانی کی نگرانی جیسے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم ان سختیوں پر عوامی سطح پر تنقید بھی سامنے آ رہی ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ نوے فیصد مریض ایک ہفتے میں صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close