شور کی حساسیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک مسئلہ ہے جو ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔
دنیا میں بیس سے چالیس فیصد لوگ شور کو دوسروں سے زیادہ تنگ کرنے والا محسوس کرتے ہیں، اور یہ کوئی کمزوری نہیں بلکہ دماغ کی خاصیت ہوتی ہے۔ ایسے لوگ عام آوازوں سے بھی پریشان ہو جاتے ہیں، جس سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے اور دل کی دھڑکن بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ زیادہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے شور کم کرنے والے آلات استعمال کرنا اور شور والے مقامات سے دور رہنا بہتر ہوتا ہے۔ کئی ممالک میں سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار کم کرنا اور خاموش علاقے بنانا جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شور کم ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں