نیگلیریا، ایک اور شہری جاں بحق

نیگلیریا، ایک اور شہری جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 سال کے نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مریض کا ٹیسٹ 27 تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔کراچی میں نیگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close