شوگر کے مریضوں کے لیے دلچسپ خبر

شوگر میں مبتلا افراد من پسند میٹھے پکوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں، میٹھے کھانوں سے ان کا گلوکوز لیول مقررہ حد سے بڑھ سکتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

افطاری میں شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے بھی شوگر فری میٹھے پکوان بنائے جاسکتے ہیں، جس سے وہ بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ڈائبیٹک کوکیز کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

اجزاء:مکھن ، 100 گرام، بران شوگر 110 گرام، انڈا ایک عدد، دودھ 2 کھانے کے چمچ، نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ، میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ، چنے 150 گرام (بُھنے ہوئے)، میدہ 150 گرام، مونگ پھلی 150 گرام

ترکیب:اوون کو 170 ڈگری پر گرم کرلیں، اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر کو اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں انڈا، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس کردیں۔اس کے بعد اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بناکر بیک کریں، 10 سے 12 منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی، پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں، حسب ضرورت استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close