کراچی(پی این آئی) کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی وائرل انفیکشن نے زور پکڑ لیا، کورونا، انفلوئنزا ، ایچ ون،این ون ،نمونیہ سمیت دیگر وائرل انفیکشن پھیلنے لگے۔
کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیل گیا ہے، شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہناہے کہ گھبرائیں نہیں کووڈ کو اب عالمی سطح پر فلو سمجھا جاتا ہے۔فزیشن و سرجن میڈیسن ڈاکٹرعمر سلطان کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، شہری ماسک پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں ۔
طبی ماہرین کا کہناہے کہ ہوا کے نکاس کا ناقص نظام وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے، وائرل انفیکشنز میں ازخود اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے گریزکیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں