کراچی(پی این آئی) کراچی میں نزلہ، زکام کھانسی کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص، کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،ڈاو ہسپتال میں کھانسی، بخار کےعلامات کے ساتھ آئے 20سے 25 مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے ۔
ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے پبلک نیوزسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری کےساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنز ایچ 1این 1 کی تصدیق ہورہی ہے ۔5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور دیگر سانس کے مختلف وائرس کی تصدیق ہورہی ہے،اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی ، ان تمام وائرسز کی علامات آپس میں ملتی جلتی ہیں ، ان علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری شامل ہیں ۔
کورونا کی علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہیں ،سردیوں میں یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں،وینٹیلیشن کا ناقص نظام وائرسز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، ماسک پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں، ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں