قومی ادارۂ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے۔
قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کے مطابق ایچ ایم پی وی کی پاکستان میں پہلی دفعہ تشخیص 2001ء میں ہوئی تھی، 2015ء میں ہیومن میٹا نیومو وائرس کے پمز اسلام آباد میں 21 کیس سامنے آئے تھے۔این آئی ایچ حکام کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے، چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتِ حال پر این سی او سی کا اجلاس منگل کو ہو گا۔
حکام قومی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا، خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کئی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں