انسولین کی فراہمی سے متعلق نئے ایس او پیز جاری

محکمہ پرائمری ہیلتھ نے انسولین کی فراہمی کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیے گئے ۔ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں رجسٹرڈ مریض انسولین حاصل کر سکیں گے،مریض اپنا اصل شناختی کارڈ ، موبائل نمبر، تشخیصی ٹیسٹ اور ڈاکٹر کا نسخہ فراہم کریگا۔

ذیابیطس کے ہر مریض کو صرف ایک ہی انسولین کی وائل فراہم کی جائے گی،معذور ذیابیطس مریض کاخونی رشتہ دار ہی انسولین حاصل کر سکے گا،نئے ایس او پیز انسولین کی تقسیم میں شفافیت لانے کیلئے لاگو کیے گئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close