ساگو دانہ کے اس طریقے سے استعمال کے ایسے ایسے فوائد کہ آپ دوائیاں بھول جائیں گے

کھانے پکانے کا شوق رکھنے والوں نے تو ساگو دانہ دیکھا ہوا ہوگا مگر شاید اکثریت کے ذہن میں فورا اس کی کوئی شبیہہ نہ ابھری ہو۔آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب ساگودانہ تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے مگر غذائیت سے بھر پور اس کے حیران کن اور بے شمار فوائد سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔

سفید رنگ کے گول گول اور چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ساگو دانہ کو بعض علاقوں میں سابو دانہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، یہ بہت صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذا کے طور پہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، زیادہ تر لوگ اسے پیٹ کی خرابی، بیماری یا بچوں کی خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس غذا کو ہر عمر کا فرد کھا سکتا ہے۔

لوگ ڈائیٹ کے دوران ساگودانے کا بڑا استعمال کر تے ہیں کیونکہ اس میں کم کیلوریز ہوتے ہیں۔عام طور پر اپنی روزمرہ کی خوراک میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ساگو کھانا جسم کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔

ساگو ایک چھوٹے دانے کی طرح نظر آتا ہے۔ آپ اسے دودھ اور پانی میں ابال کر اپنی مرضی اور ذائقہ کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ پکنے کے بعد دانے دار شفاف نظر آنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ساگو دانہ کی کھچڑی بھی بنا کر کھا سکتے ہیں۔ ساگو دانہ کی کھچڑی معدے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ آپ اس میں کئی قسم کی سبزیاں بھی شامل کر سکتے ہیں، اس سے یہ مزید غذائیت سے بھرپور ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اسے اپنے صبح کے ناشتے میں شامل کرتے ہیں تو یہ آپ کو زیادہ دیر تک توانا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

ساگو دانہ کو اساوا یا ٹیپیوکا کے ٹیوبرز سے بنایا جاتا ہے جو شکرقندی کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس، فائبر، پروٹین، وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ایسے وٹامنز اور منرلز کا استعمال ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس لیے اگر آپ ساگو دانے کا استعمال کریں گے تو آپ صحت مند رہیں گے۔

خون کی کمی کو پورا کرے
ساگو دانہ آئرن سے بھرپور پودا ہے جو ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہوتا جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ ایک کپ دودھ کے ساتھ ساگو دانہ کھانا ان کے لیے ایک نعمت ہے جو جسم میں خون کی کمی پوری کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے مفید
ماہرین صحت کے مطابق ساگو کھانے سے آپ کا نظام انہضام مضبوط ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے اور قبض کی پریشانی کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ساگو وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے، جس سے جسمانی وزن کم ہوتا ہے۔ ساگو دانہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک نعمت سمجھا جاتا ہے۔ ساگو دانہ میں فائبر اور پروٹین ہوتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول
ساگو دانہ میں پوٹاشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کی وجہ سے خون کی گردش متوازن رکھتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، ساگو دانہ کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، بی پی کے مریضوں کے لیے ایک دن میں ایک کپ سادہ پکا ہوا ساگو دانہ ڈاکٹر تجویز کرتے ہیں، اس کے باقاعدگی کے استعمال سے با آسانی بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close