بچوں میں مہلک باء تیزی سے پھیلنے لگی، تشویشناک خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بچوں میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل رہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجی اسپتال کی بچوں کی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹرفائزہ جہاں نے بتایا کہ نجی اسپتال میں ہیپاٹائٹس اے کے یومیہ 4 سے 5 بچے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے کی علامات میں آنکھوں کا پیلاپن، الٹیاں اور پیٹ کا درد شامل ہے جب کہ بار باربخار، گلے اور جسم میں درد بھی ہیپاٹائٹس اے کی علامات میں شامل ہیں، ویکسین اور احتیاط سے ہیپاٹائٹس اے سے بچا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر فائزہ جہاں نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس اے سے بچاؤ کیلئے پانی ابال کر پیا جائے اور پیراسیٹامول استعمال نہ کی جائے کیونکہ یرقان میں جگر میں بہت سوزش ہوتی ہے، پیراسیٹامول سے جگر فیل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close