کانگو وائرس کے وار جاری۔۔ ایک اور مریض دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟ تشویشناک خبر آگئی

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ مریض کا تعلق نواحی علاقے کچلاک سے تھا، چار روز قبل مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔گزشتہ دنوں ڈی جی محکمہ صحت بلوچستان نےڈی جی محکمہ لائیو اسٹا ک کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے متعدد مریض لائے جا رہے ہیں،کانگو مرض کوئٹہ اور دیگر شہروں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کوئٹہ کے داخلی راستوں پر ٹیمیں ہنگامی بنیاد پر لگائے اور مویشیوں کو بغیر اسپرے شہر میں داخلے ہونے نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close