ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

ویب ڈیسک (پی این ا ٓئی)افریقا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن (افریقا سی ڈی سی) نے منکی پاکس کے پھیلاؤ پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔

گزشتہ ہفتے افریقا سی ڈی سی نے افریقا میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے پھیلاؤ کی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا تھا، افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو سے شروع ہونے والی یہ وبا پڑوسی ممالک تک بھی پھیل چکی ہے۔افریقا سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ افریقا میں منکی پاکس ویکسین کی ایک کروڑ خوراکوں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت صرف 2 لاک خوراکیں موجود ہیں، تاہم افریقا سی ڈی سی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔

منکی پاکس کیا ہے؟ اس کی علامات کیا ہیں؟ کیا یہ جان لیوا ہے؟

ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال افریقا میں منکی پاکس کے 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس سے 461 اموات ہوچکی ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہے اور اب تک 18 ممالک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا میں انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 1970 میں افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ایک بچے میں سامنے آیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات بھی چیچک سے ملتی جلتی ہیں البتہ اس کی شدت چیچک سے کم ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close