پاکستان کے ایک اور ضلع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (پی این آئی) دادو کے علاقے مسان محلہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق اس سال دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی مرتبہ پولیو وائرس پایا گیا ہے، دادو کے علاوہ 8 مزید اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، کراچی، لورالائی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک 52 اضلاع کے 220 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور 9 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔