کورونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا، ہلاکتوں اور نئے کیسز میں اضافہ

ویب ڈیسک (پی این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہونے لگا۔

قومی ادارہ صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ڈاکٹر ممتاز علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ڈاکٹر ممتاز علی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ اب صرف سرجری کرانے والے مریضوں کےکیےجاتے ہیں اور ملک کی زیادہ تر آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا کیسوں اور اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہر ہفتے 1700 اموات ہو رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خطرے سے دوچار افراد کو ویکسین جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close