عید الاضحیٰ پر مزیدار کھانے ضرور کھائیں مگر ۔۔؟ ماہرین صحت نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے، ماہرین صحت کہتے ہیں کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق عید کے دنوں میں اعتدال پسندی سے کھانا کھانا چاہیے جبکہ امراض قلب، ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کو کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت کو ایک ہفتے سے زیادہ تک اسٹور نہ کیاجائے، عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے، اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اورآنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں گوشت کے استعمال کے ساتھ ساتھ پھل اور کھانے سے پہلے ادرک کا استعمال لازمی کیا جائے،گڑ کا استعمال بھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔

close