بالآخر شوگر کا علاج دریافت کر لیا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے جس کے شکار ہونے کے بعد اس سے نجات پانا ممکن نہیں بلکہ اسے طرز زندگی کی عادات اور ادویات کی مدد سے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مگر چین میں سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز پیشرفت کرتے ہوئے ذیابیطس سے نجات دلانے والے اولین علاج کو رپورٹ کیا ہے۔درحقیقت چینی سائنسدانوں نے ذیابیطس کے ایک 59 سالہ مریض کو سیل تھراپی کے ذریعے اس دائمی مرض سے نجات دلانے میں کامیابی حاصل کی، جس کے بارے میں تحقیق کے نتائج اب جاری کیے گئے ہیں۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس مریض کا علاج 2021 میں شروع ہوا اور 2022 سے اسے ادویات کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑی۔اس تجرباتی طریقہ علاج کے ذریعے لبلبے میں انسولین تیار کرنے والے مصنوعی خلیات کو بنایا جاتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق میں شامل مریض 25 سال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار تھا اور اس کے لبلبے کے خلیات کے افعال لگ بھگ مکمل طور پر ختم ہو چکے تھے جبکہ سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا جس کے باعث اسے روزانہ انسولین کے کئی انجیکشنز لگوانے پڑتے تھے۔Shanghai Changzheng Hospital کے محققین نے اس طریقہ علاج کو تشکیل دیا تھا اور انہوں نے بتایا کہ مریض میں ذیابیطس کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا، جس کے بعد ہم نے تجرباتی علاج کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں