ویب ڈیسک(پی این آئی)قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اورسن سٹروک کے باعث خطرناک امراض اور اموات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے ہرسال ملک میں گرمی کی لہر کےخطرات اوراثرات میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، قومی ادارہ صحت نے متعلقہ محکموں اورعوام پر فوری ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے شہری پینےکا صاف پانی زیادہ استعمال کریں تاکہ ڈی ہائیڈریشن سےبچاجائے، شہریوں کوسورج کی روشنی سےبچنےاورغیرضروری باہرنکلنےسےاجتناب کرنےکی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں