پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا ،تشویشناک خبر

کراچی (پی این آئی)کراچی کے ضلع جنوبی اور میرپور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام نے بتایا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، چمن اور نصیرآباد کے اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اس سال اب تک 33 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مل چکا ہے، پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کے 2 کیس سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close