نیند نہ آنے سے پریشان افراد کیلئے بڑی خبر،سائنسدانوں نے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا

ویب ڈیسک(پی این آئی) رات کی پرسکون نیند ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

ہماری نیند کو کئی عناصر متاثر کر سکتے ہیں جن میں ہارمونز بھی شامل ہیں۔آپ نے میلاٹونن نامی ہارمون کا نام تو سنا ہی ہوگا جو ہماری پرسکون نیند کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔بعض لوگ پرسکون نیند کے لیے میلاٹونن والی دوائیاں کھاتے ہیں تاہم ان ادویات سے سر درد، چکر آنے، متلی ہونے اور غنودگی جیسے سائڈ ایفیکٹس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انڈے
انڈوں میں پروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ انڈوں کو کھانے سے بھی بہترین نیند آتی ہے کیونکہ انڈے میلاٹونن کا بہترین ذریعہ ہیں۔
دودھ
آپ بچپن سے ہی رات کو سونے سے قبل گرم دودھ پیتے آئے ہوں گے۔ کیلشیئم کے علاوہ دودھ میں بھی میلاٹونن پایا جاتا ہے۔ دودھ بے خوابی کا پرانا علاج ہے۔

مچھلی
سالمن اور سارڈین جیسی فیٹی مچھلیاں جہاں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہیں وہیں ان میں میلاٹونن بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔ ان مچھلیوں میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے۔ لہذا ہفتے میں ایک مرتبہ ان مچھلیوں کو کھانے سے نیند کا معیار بہتر ہو سکتا ہے۔

ڈرائی فروٹ
ڈرائی فروٹ میں غذائی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ بہت سے ڈرائی فروٹ جیسے بادام، پستہ اور اخروٹ میلاٹونن کا بہترین ذریعہ بن سکتے ہیں لہذا غیر صحت بخش سنیک کھانے کی بجائے صحت دوست ڈرائی فروٹ کھائیں اور رات کو بہترین نیند پائیں۔

چیریز
چیریز کھانے کی ایسی قدرتی چیز ہیں جو کے میلاٹونن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ چیریز میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، کوپر، میگنیشیئم اور فائبر بھی کثرت سے پائی جاتی ہے۔ چیریز کھانے یا چیریز کا جوس پینے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close