لاہور(پی این آئی)پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران پولیو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ دونوں کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں ساڑھے چار سالہ بچہ پولیس وائرس کا شکار نکلا ۔ متاثرہ بچہ انتیس فروری کو کھیلتے ہوئےاچانک گراؤنڈ میں گر گیا، بچے کواسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ این آئی ایچ کے کا کہنا ہے متاثرہ بجے نے گزشتہ پینتیس روز میں کسی جگہ کا سفر نہیں کیا بلکہ وہ پولیس وائرس کے مقامی ماحولیاتی اجزاء سے متاثر ہوا ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان ہی کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بھی ایک ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں