مزید9بچے نمونیا کے سبب موت کی نیند جا سوئے،کتنےنئے کیسز سامنے آگئے؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں نمونیہ سےمزید نو بچوں کی موت ہوگئی، رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد چار سو چوالیس ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بہاولپور میں پانچ جب کہ فیصل آبادمیں دو بچے موذی مرض سےجاں بحق ہوگئے ، ملتان اورسرگودھا میں بھی نمونیہ کے باعث ایک ایک بچے کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو اٹھانوے بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔رواں برس پنجاب سے تینتس ہزار پانچ سواکیس کیسزرپورٹ ہوئے۔لاہور سے ایک روز کے دوران ایک سواسی بچے نمونیہ کے میں مبتلا ہوکرہسپتال پہنچے۔محکمہ صحت پنجاب نے اپیل کی ہے کہ پانچ سال سے کم عمربچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کرایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close