فضائی آلودگی کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)فضائی آلودگی سے جسمانی صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ماہرین نے اس کے ایک اور بڑے نقصان کو دریافت کیا ہے۔

ٹریفک سے پھیلنے والی فضائی آلودگی ڈیمینشیا جیسے مرض کا باعث بنتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Emory یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والی دھویں میں موجود آلودہ ذرات سے دماغ میں اس پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے جسے الزائمر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران دیکھا گیا تھا کہ فضائی آلودگی کے ننھے ذرات سے لوگوں کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس مقصد کے لیے 224 مردہ افراد کے دماغی ٹشوز کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 90 فیصد میں ڈیمینشیا سے جڑے کسی عارضے کی تشخیص ہوچکی تھی۔محققین نے یہ جائزہ بھی لیا کہ ان افراد کے گھروں میں ٹریفک سے خارج ہونے والے آلودہ ذرات کی شرح کیا تھی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن علاقوں میں ٹریفک سے خارج ہونے والی فضائی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتی ہے، وہاں الزائمر امراض کے کیسز بھی بڑھ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں