الشفا ٹرسٹ، بچوں کو آنکھوں کے کینسر سے بچانے کے لئے جنیٹک ٹیسٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی انتظامیہ نے بچوں میں آنکھوں کے کینسر کو روکنے کے لئے جنیٹک ٹیسٹنگ کا فیصؒہ کرتے ہوئے اسکی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں تمام ضروری ساز و سامان حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ لیبارٹری کی تعمیر جاری ہے۔ جنیٹک ٹیسٹنگ لیب پانچ ماہ میں کام شروع کردے گی۔الشفاء ٹرسٹ کے پروفیسرڈاکٹر طیب افغانی کے مطابق بچوں میں آنکھوں کے کینسر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں یہ سرطان ہمسایہ ملک بھارت کے مقابلہ میں دگنی تیزی سے پھیل رہا ہے لہذااس خطرے سے نمٹنے کے لئے کوششیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم سالانہ آنکھوں کے کینسر میں مبتلا 700 کے قریب بچوں کا علاج کرتے ہیں مگر اب یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان آنکھوں کے کینسر کے ساتھ سالانہ صرف 2000 بچوں کا اندراج کرتا ہے جبکہ اس کی آبادی پاکستان سے پانچ گنا زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ والدین کی جینیاتی جانچ آنے والی نسلوں میں بیماری پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر طیب افغانی نے کہا کہ بینائی کے مسائل اور سرطان کا بروقت پتہ چلنے سے علاج ممکن ہوتا ہے مگر تاخیر سے مسئلہ زیادہ پیچیدہ ہوجاتا ہے جو بینائی میں کمی یامکمل اندھا پن کا سبب بن سکتا ہے۔آنکھوں کے کینسر میں مبتلازیادہ تر بچے دور دراز علاقوں میں رہنے والے کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جنکے پاس علاج کے لئے وسائل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیومرز کا علاک ممکن جبکہ کچھ ناقابل علاج ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جینیاتی ٹیسٹ والدین کو پہلے سے ہی بچوں میں آنکھوں کے کینسر کے امکان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close