ویب ڈیسک (پی این آئی) موسم جب ٹھنڈا ہوتا ہے تو اکثر افراد کے لیے صبح اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ دن بھر عجیب سستی یا غنودگی کا احساس طاری رہتا ہے۔
درحقیقت سال کے دیگر موسموں میں یہ احساس بہت کم ہوتا ہے کہ نیند پوری نہیں ہوسکی۔اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے تو آپ تنہا نہیں بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اکثر افراد موسم سرما کے دوران زیادہ وقت تک سونے لگتے ہیں۔خیال رہے کہ موسم جیسا بھی ہو ہر بالغ فرد 7 سے 9 گھنٹے تک سونے کی کوششش کرتا ہے، مگر موسم سرما میں یہ احساس عام ہوتا ہے کہ ہم معمول سے زیادہ وقت تک سو رہے ہیں۔فروری 2023 میں جرمنی کے سینٹ ہیڈوگ ہاسپٹل کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ انسانوں کو سرد موسم میں معمول سے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق موسم سرما کے دوران لوگوں کی نیند دیگر موسموں کے مقابلے میں زیادہ گہری ہوتی ہے۔کیا آپ کے ہاتھ پیر ہمیشہ ٹھنڈے رہتے ہیں؟ تو اس کی وجہ جان لیںتحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ موسم گرما کے مقابلے میں سرما میں لوگوں کی نیند کا اوسط دورانیہ ایک گھنٹے زیادہ ہوتا ہے، مگر بیشتر افراد روزمرہ کی مصروفیات کے باعث زیادہ دیر تک سونے سے محروم رہتے ہیں، جس کے باعث سستی یا غنودگی کا احساس ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں