نمونیہ کے وار جاری ، مزیدکتنی جانیں نگل گیا؟

ویب ڈیسک (پی این آئی) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر سے بچے متاثر ہونے لگے جبکہ پنجاب میں نمونیہ سے مزید آٹھ بچے انتقال بھی کر گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صوبہ بھر سے نمونیہ کے مزید 799 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مرض کے باعث مزید آٹھ بچوں کا انتقال بھی ہوگیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے ایک روز کے دوران 108 مشتبہ کیسز سامنے آئے جبکہ تین ماہ سے بارہ ماہ کی عمر کے سب سے زیادہ 295 بچے متاثر ہوئے اور دو ماہ تک کے 68، ایک ماہ تک کے 37 بچے نمونیہ میں مبتلا ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران پنجاب بھر میں 180 بچوں کا انتقال ہوا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیہ کے ہر سال اتنے ہی کیسز سامنے آتے ہیں، صوبے میں نمونیہ کیسز میں اضافہ نہیں ہوا، والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close