ورزش کے فوائد اور اس کیلئے بہترین وقت کونسا ہے؟

ویب ڈیسک (پی این آئی) محققین نے بتایا کہ معتدل جسمانی سرگرمیاں جیسے روزانہ 4 ہزار سے کم قدم چلنے سے بھی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اگرچہ دماغی حجم کو افعال میں بہتری سے منسلک نہیں کیا جاتا مگر اس سے دماغی اہلیت میں مثبت تبدیلیوں کا عندیہ ملتا ہے۔تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے مخصوص دماغی حصوں کو فائدہ کیوں ہوتا ہے۔مگر ماہرین کے خیال میں ورزش کرنے کی عادت سے اعصابی افعال بہتر ہوتے ہیں کیونکہ جسمانی سرگرمیوں سے جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور ان پروٹینز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جو نیورونز کو صحت مند رکھتے ہیں۔ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں جسمانی سرگرمیوں اور ڈیمینشیا کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا تھا۔اس نئی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ روزانہ 10 ہزار قدم چل نہیں سکتے، تو بھی ہلکی پھلکی ورزش سے جسم اور دماغ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں