سردی کے موسم میں بلڈ پریشر کو کم کرنے والی 10 مفید غذائیں

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ہمیں سورج کی روشنی کم میسر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے سردی کے موسم میں بلڈ پریشر کو کم کرنے والی غذائیں تجویز کی ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں۔
گہرے ہرے پتوں والی سبزیاں

بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، گوبھی اور سوئس چارڈ وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان سبزیوں میں پوٹاشیئم بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔
سٹرس فروٹ
بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے سٹرس فروٹ یعنی مالٹے، چکوترہ اور لیموں وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ان میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بھرپور ہوتی ہے۔ ان پھلوں کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے اور خون کی شریانیں بہتر انداز میں کام کرتی ہیں۔
لہسن
سردیوں میں لہسن کے استعمال کے باعث اس میں پائے جانے والے الیسین نامی کمپاؤنڈ کی مدد سے بلڈ پریشر میں کمی ہوتی ہے جس سے خون کی شریانیں نرم ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔
سالمن مچھلی
سالمن مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہے جس سے بلڈ پریشر میں کمی ہوتی ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
انار

انار کے جوس یا دانوں میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز پائے جاتے ہیں جس سے بلڈ پریشر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ دل کی صحت ٹھیک ہوتی ہے اور سوزش میں کمی آتی ہے۔
جو
اپنی ڈائٹ میں جو کے دانوں کو شامل کرنے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آتی ہے۔ جو کے دانوں میں ہائی فائبر پایا جاتا ہے جس سے بلڈ کولیسٹرول کے لیول باقاعدہ ہوتے ہیں۔
چقندر
چقندر نائٹریٹس سے بھرپور غذا ہے جو کے جسم میں نائٹرک آکسائڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ نائٹرک آکسائڈ سے خون کی شریانیں نرم ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر باقاعدہ ہو جاتا ہے۔
گریک دہی
گریک یوگرٹ کیلشیئم اور پروٹین کا شاندار ذریعہ ہے جس سے بلڈ پریشر کے لیولز میں کمی ہوتی ہے۔
اخروٹ
ہر روز حسب ضرورت اخروٹ کھانے سے ہم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈس، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جن کے باعث دل کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔
ہلدی
ہلدی میں کیلشیئم ہوتا ہے جس میں اینٹی انفلیمیٹری یعنی سوزش کش اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس سے بلڈ پریشر میں کمی ہوتی ہے اور دل کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close