اسلام آباد (پی این آئی ) جامن، انتہائی غذائیت سے بھرپور، تازگی بخش اور رسیلا پھل موسم گرما میں بازاروں میں ہر طرف نظر آتا ہے، یہ صحت کے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ جامن آیورویدک، یونانی اور چینی ادویات جیسے جامع علاج میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ دیگر بیریوں کے مقابلے میں جامن میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں، یہ وٹامن سی، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور چند فائٹو کیمیکلز کا بہترین ذریعہ ہے۔متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جامن میں موجود ہائی الکلائیڈ مواد ہائپرگلیسیمیا یا ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں موثر ہے۔
جامن کے پھل کے علاوہ بیجوں، پتوں اور چھال کا عرق، آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی بلند سطح کو کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ آئیے جانتے ہیں یہ کس طرح آپکی مدد کرسکتے ہیں؟جامن کی چھال:پیشاب کے انفیکشن کیلیئے، جامن کی چھال کو خشک کر کے جلائیں، جب وہ جو سفید برادہ بن جائے تو پھر اسے کوٹ کر بوتل میں بھر لیں، اب اسے صبح و دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑا سا پھانک لیں۔جامن کے پتے:جامن کے نئے اُگے ہوئے پتوں کو دھو کر اس کا جوشاندہ بنائیں اور تھوڑا سا شہد ملا کر پی لیں۔ یہ بڑے ہوئے جگر کو درست کرتا ہے۔جامن کا پھل:جامن میں کالا نمک مل کر کھانے سے خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے اور وہ جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔جامن سے تیار ہونے والا شوگر کا نسخہ:گُڑ مار بوٹی 10 گرام، مغز جامن 10 گرام، سونڈ 5 گرام۔ ان تمام اشیاء کو الگ الگ کوٹ لیں اور باریک سفوف بنائیں، اور دن میں ایک بار دودھ کے ساتھ 3 گرام خوراک کے حساب سے استعمال کریں۔ ان شاء اللّٰہ شفاء ملے گی!
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں