لاہور( آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں مزید 10 افراد میں کوویڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے 3249 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10میں کووڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے۔اس وقت ملک میں کووڈ19 کی شرح 0.31 فیصدہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 238 ٹیسٹ کئے گئے اور6 افراد میںکوویڈ کی تشخیص ہوئی۔ لاہورمیں اس کی شرح 2.52 فیصدہے۔پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 556 ٹیسٹ کئے گئے اورایک مریض میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے،پشاورمیں مثبت ہونے کی شرح 0.18 فیصد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں