اسلام آباد (پی این آئی) کبھی عمر کے بڑھنے کے ساتھ اور کبھی چھوٹی عمر میں بالوں کے سفید ہونے کی وجہ دریافت کر لی گئی ہے ماہرین نے سفید بالوں کو دوبارہ سے کالا کرنے کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے امریکہ میں کی گئی تحقیق کے نتائج میں عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ دریافت کر لی گئی ہے۔۔۔۔ میڈیکل سائنس کے ماہرین نے بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ نئے خلیوں ’اسٹیم سیلز‘ کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب بالوں کو سیاہ رکھنے والے خلیے کمزور پڑ جاتے ہیں تو بال جھڑنے اور نئے بال جڑ سے سفید نکلنے لگتے ہیں اور اگر یہ خلیے پختہ ہو جائیں تو ’میلانوسائٹس‘ ہارمون میں بدل جاتے ہیں، جو بالوں کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتا ہے۔۔۔۔۔
ماہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں سفید بالوں کو دوبارہ سے سیاہ بھی کیا جا سکتا ہے۔۔۔سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ بالوں کے سفید ہونے کا میکنزم دریافت ہو جانے کے بعد بالوں کی سفیدی کو روکنے اور ریورس کرنے میں مدد مل سکے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں