گوشت خراب ہے یا نہیں؟ ماہرین نے علامات بتا دیں

لندن(پی این آئی ) سٹورز سے گوشت خریدتے ہوئے آپ کیسے پتا کر سکتے ہیں کہ گوشت خراب تو نہیں ہے؟ برطانوی فوڈ سیفٹی ماہرین نے خراب گوشت کی چند علامات بتائی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ گوشت کی رنگت، بو اور ہیئت سے اس کے خراب ہونے یا نہ ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق خراب گوشت کی رنگت سبزی مائل ہونی شروع ہو جاتی ہے، اس سے بدبو آنے لگتی ہے اور اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں۔

جب آپ گوشت کے موٹے حصے کو کاٹیں تو اس کی رنگت گلابی اور ہیئت بہت زیادہ نرم نہیں ہونی چاہیے۔ سلویا اینڈرسن نامی خاتون ماہر نے کہا کہ آپ اپنے صرف حواس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہی گوشت کے خراب ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں۔سلویا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ جب چکن خراب ہوتا ہے، اس کی رنگت سبز پڑجاتی ہے اور جب بیف خراب ہوتا ہے تو یہ بالکل نرم اور لیس دار ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں جو وقت کے ساتھ سیاہ ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close