خشک اور سرد موسم، بخار، سانس اور خارش کا مرض پھیلنے لگا، عوام کیا کریں ؟بتا دیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب میں خشک اور سرد موسم کے باعث شہریوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں خشک اور سرد موسم کے نتیجے میں بخار، سانس اور خارش کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں ان بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 دسمبر کو سانس کی تکلیف کے 16 ہزار 175 مریض آئے اور 4 ہزار 422 مریض بخار میں مبتلا ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 23 دسمبر کو سانس کے 25 ہزار 241 مریض رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جا رہا ہے کہ بچے اور بزرگ گرم لباس کیساتھ گرم مشروبات کا بھی استعمال کریں، صبح اور شام میں بلا ضرورت نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں۔طبی ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close