پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کی وزیر اعظم تنویر الیاس کی پالیسی کی تعریف

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ،خلاف ورزی کی صورت میں سزا و جرمانے کو سوشل میڈیا صارفین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مسلسل سراہا رہے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے اس اقدام کی بےحد ستائش کی ہے ۔

ایک صارف نے لکھا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر میں درامد یا برامد ہونے والی سگریٹ مصنوعات پر 200 فیصد ٹیکس لاگو کر دیا پبلک مقامات سیگریٹ نوشی پر مکمل پابندی، عوام کو صحت مند معاشرہ دینے اور بیماروں سے بچانے کیلئے اچھے اقدامات کرنے پر عوام کا اظہارِ تشکر،وزیراعظم نے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ وزیراعظم کا سگریٹ نوشی پر پابندی کا اقدام انتہائی اچھا قدم ہے اس سے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہوے رحجان پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،ایک اور صارف نے لکھا وزیراعظم نے انتہائی احسن قدم اٹھایا ہے ویلڈن وزیراعظم ویلڈن ،ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ہوشیار ،خبردار ،اب پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر سزا و جرمانہ ہو گا وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے انتہائی زبردست اقدام اٹھایا ہے ،ایک اور صارف نے لکھا وزیراعظم کی جانب سے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی صحت مند معاشرے کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close