تمباکو نوشی نے 80 لاکھ افراد کی جان لے لی، تہلکہ خیز رپورٹ

اسلام (پی این آئی) عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمباکو کا استعمال ہر سال دنیا میں 80 لاکھ افراد کی جان لے لیتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں زیادہ تر موزی امراض و اموات کا سبب تمباکو کا استعمال ہے۔ اندازے کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد تمباکو استعمال کرتے ہیں، تمباکو کے استعمال کے حوالے سے پہلے دس ممالک میں پاکستان شامل ہے۔ دنیا بھر میں 80 لاکھ افراد تمباکو کے استعمال سے ہلاک ہو تے ہیں۔

پاکستان میں اس کے استعمال سے کنسر سمیت 18 موزی امراض کا بڑھتا ہوا تناسب سامنے آ رہا ہے۔ اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(ایس ڈی پی آئی) اور یونین برائے ٹی بی و پھیپھڑوں کے امراض کے انسداد ِ تمباکو و کارکنان کی تربیتی پروگرام میں کیا گیا۔ اس نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ماہر، محقق ڈاکٹر نسیم جنجوعہ نے کہا کہ تاریخ میںاس امر کا انکشاف ہوا کہ تمباکو کا پودہ امریکہ سے یورپ آیا جہاں مذہبی و رسمی مقاصد میں استعمال کیا جانے لگا۔

جوکہ بعد ازاں تفریخ کا سبب بن گیا۔ تمباکوکے پودے کے بارے میں کسی بھی جگہ اس سے صحت کے لئے فوائد کی بجائے نقصانات سامنے آئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close