مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلا کر چھاتی کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے بچیں، عالمی ادارہ خوراک نے بچے کیلئے ماں کے دودھ کو بہترین غذا اور دوا قرار دے دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) عالمی ادارہ خوراک نے بچے کیلئے ماں کے دودھ کو بچے کیلئے بہترین غذا اور دوا قرار دیتے ہوئے ماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلا کر چھاتی کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے بچیں ۔

مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عالمی ادارہ خوراک کے زیر اہتمام محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر،یونیسف اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے ماں کے دودھ کو بچے کیلئے بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند غذا قرار دیا

ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق ہفتہ آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے عالمی ادارہ خوراک کی قائمقام کنٹری نیوٹریشن ہیڈ ڈیبراویلسن Debrha Wilson نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے محفوظ اور غذایت سے بھر ہے مائیں اپنے

بچوں کو اپنا دودھ پلا کر اپنی اور اپنے بچوں کو زندگیوں کو محفوظ بنائیں ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ اپنے بچوں کو اپنادودھ نہ پلانے والی مائیں چھاتی کے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں ماہرین نے قرآن اور احادیث کی روشنی میں بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت پر رشنی ڈالی سیمینار سے پارلیمانی سیکرٹری تقدیس گیلانی ڈاکٹر بشریٰ شمس، ڈائریکٹر ہیلتھ نسیم حسرت قاضی۔

ڈاکٹر فاروق اعوان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سعید اعوان اور سینئر صحافی امتیاز احمد اعوان نے خطاب کیا پارلیمانی سیکرٹری تقدیس گیلانی نے کہاکہ آزاد کشمیر کی 80 فی صد سے زائد آبادی دیہی علاقوں میں آبادہیں ماؤں اور حاملہ خواتین کی اکثریت غذائیت کی کمی کا شکار ہیں عالمی ادارہ خوراک خواتین کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے پیکج کا اعلان کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں