بلڈ پریشر کا علاج پانی کے ذریعے ممکن ہے

لاہور (پی این آئی) موجودہ دور میں ہر دوسرا شخص بلڈ پریشر جیسے موذی مرض کا شکار ہے لیکن پاکستان میں طبی سہولیات مناسب طریقے سے دستیاب نہ ہونے کے باعث لوگ بلڈ پریشر کے علاج کے آسان اور سستے نسخے ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وافر مقدار میں پانی پینے سے ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن لوگ پوچھتے ہیں کہ بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے کے لیے دن میں کتنا پانی پینا چاہیے؟

ماہرین غذائیت ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر روز آٹھ گلاس پانی پینے کی ہدایت کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی کا استعمال خون سے زہریلے مادوں اور فضلہ کو ہٹاتا ہے جبکہ پانی کا زیادہ استعمال اضافی سوڈیم جو ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھاتا ہے اس کو جسم سے خارج کر کے بلڈپریشر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close