اسلام آباد (پی این آئی ) عید قرباں پر گوشت کے بنے چٹ پٹے کھانے کس کو اچھے نہیں لگتے تاہم ماہرین طب خبردار کرتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ گوشت کا استعمال مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔انسانی صحت کے لیے گوشت کی غذائی اہمیت سے انکار ممکن نہیں تاہم اعتدال سے تجاوز کرنا طبی مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 روز سے زیادہ دنوں تک گوشت کو فریج اور فریزر کی زینت بنا کر نہ رکھا جائے۔
غذا میں گوشت کا استعمال پروٹین، آئرن، وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی مختلف بیماریوں کولیسٹرول، بد ہضمی، بلڈ پریشر اور پیٹ کے امراض کو جنم دیتی ہے جس سے انسانی قوت مدافعت اور صحت متاثر ہوتی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں، سلاد، پھلوں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ماہرین صحت کے مطابق عید کے دن گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ، بدہضمی کا شکار ہوکر ہسپتال جانے سے بچنا ہے تو مزے مزے کے پکوان کھاتے ہوئے احتیاط کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں