اسلام آباد (پی این آئی) اپنی صحت کو درست اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ہر شخص ہر وقت فکر مند نظر آتا ہے۔ ایسے میں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بڑے فائدے کا باعث بن جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈارک چاکلیٹ کے بارے میں سامنے آنے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ میں ’کاکائو‘ ( cacao) پایا جاتا ہے،
جو اینٹی آکسیڈنٹ کی ایک قسم فلیوونوئڈز (Flavonoids) پر مشتمل ہوتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ دماغی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہیں کیونکہ دماغ تیزابی اثرات کو سہہ نہیں پاتا جس سے عمر رسیدگی کے اثرات نمایاں ہو جاتے ہیں اور دماغی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین ڈارک چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے آپ کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے لہٰذا یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں