افطار میں تربوز کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے ڈاکٹر کیوں خبردار کرتے ہیں؟ کھانے سے پہلے ایک بار ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد(پی این آئی)تربوز میٹھا سا مزیدار پھل ہے جو گرمی میں خاص طور سے ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ کیونکہ اس کا تقریباً 96 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور گرمی سے بچانے کا کام کرتا ہے۔ یہ دن بھر کی پیاس کو ختم کر دیتا ہے اور اس کا مزدیار سا ذائقہ موڈ بھی خوشگوار کر دیتا ہے۔تربوز میں لائیکوپین، پوٹاشیم اور فائبر سمیت پانی اور نمکیات پائی جاتی ہے جو کہ تمام ہی ہماری صحت کے لئے مفید ہیں۔

 

لیکن عام طور پر ہم یہ سنتے ہیں کہ تربوز کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے کیونکہ تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے ہیضہ ہوجاتا ہے۔دراصل ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ اگر بہت زیادہ تربوز کھایا جائے اور پھر زیادہ مقدار میں پانی بھی پی لیا جائے تو پھر ہاضمے کے کچھ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، جیسے پیٹ پھول جانا، نظام ہاضمہ سست ہوجانا یا جسم میں پانی کی مقدار بہت زیادہ بڑھنے سے الیکٹرولائٹس کا توازن بگڑ جاتا ہے۔تربوز کھانے سے ہمیں تیزابیت ہو جاتی ہے جس سے بار بار کھٹی ڈکاریں بھی آسکتی ہیں۔ اس کو کھانے کے اگر 5 منٹ کے بعد آپ پانی پیئیں تو یہ آپ کے لیے فائدے مند ثابت ہوگا۔ کیونکہ اچانک ڈھیر سارا تربوز کھانے اور پھر ڈھیر سارا پانی پی لینے سے جسم میں اچانک پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جب پانی کی مقدار جسم کی ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو ہمارے معدے میں ایک گیسٹرک عمل بننا شروع ہو جاتا ہے اور اس سے سانس کی نالی میں پانی جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 

انہی تمام خطرات سے بچنے کے لیے توبوز کھانے کے 5 سے 10 منٹ پانی پینا آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔اگر آپ کو پیاس کی شدت کا احساس زیادہ لگے تو آپ تربوز کو کھانے سے زیادہ اس کا جوس بنا کر پینے پر اتفاق کریں کیونکہ اس سے جسم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور وہ لوگ جن کا روزے میں شوگر اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر دونوں چیزیں تربوز کے جوس کو پینے سے نارمل ہو جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close