ناشتے کی اہمیت، ماہرین نےحیران کن فائدے بتا دیے

ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی اور بار بار اس کی یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے کہ صبح کے ناشتے کی بہت اہمیت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہے، یعنی بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، جوان ہوں یا بزرگ ہوں، سب ہی کو ناشتہ لازمی کرنا چاہیے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسے افراد جو کہ ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے تو ناشتے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ملازمت پیشہ افراد کو صبح اُٹھنے کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرنا چاہیے اور ناشتے کے لیے خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد بھاری اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے بجائے صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں۔دلیہ، کارن فلیکس، پھل، انڈے یا ڈبل روٹی میں بھی تھوڑی بہت غذائیت پائی جاتی ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی ہلکی پھلکی غذائیت سے بھرپور کھانے ناشتے کے لیے بہترین ہیں۔

ماہرین نے ملازمت پیشہ افراد کو ناشتے میں بھاری غذاؤں جیسے کے پراٹھے، لسی، حلوہ پوری وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرنے کو اس لیے کہا ہے کیونکہ ایسی غذاؤں سے جسم پر سستی طاری ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں