برف چبانے والے افراد کیلئے انتہائی بری خبر

اکثر لوگوں کو دانتوں کو خرابی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے، شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوتا ہو جس کے دانت بالکل صحیح اور صحت مند ہوں۔دانتوں کی خرابی کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں کچھ تو ایسی وجوہات ہیں جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی کہ یہ بھی ہمارے دانتوں کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں۔برف چبانا :برف چبانے کی عادت بظاہر تو نقصان دہ نہیں لگتی لیکن درحقیقت برف چبانے کی عادت دانتوں میں دراڑیں ڈال دیتی ہیں، یہ دراڑیں وقت کے ساتھ بڑی ہوکر دانتوں کے جھڑنے کا باعث بنتی ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ پانی یا مشروبات میں برف کے کیوبز ڈالنے کے بجائے ٹھنڈا یخ پانی یا مشروب پی لیا جائے۔اس حوالے سے ایک ڈینٹسٹ نے ویڈیوکلپ شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں برف کیوں نہیں چبانی چاہیے، تاہم صارفین اس کے دعوؤں سے مطمئن نہیں ہیں۔مذکورہ دندان ساز جو ٹِک ٹِک پر باقاعدگی سے معلوماتی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں نے وضاحت کی کہ برف چبانے کی عادت بہت نقصان دہ ہے اس سے آپ کے دانت ٹوٹ کر گرسکتے ہیں۔ایک مستند دانتوں کے ڈاکٹر کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ ہمیں کبھی بھی آئس کیوبز کیوں نہیں چبانے چاہئیں، ان کا کہنا ہے کہ برف چبانے سے آپ کے دانت ٹوٹ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر کا مزید کہنا ہے کہ یہ خون کی کمی جیسے بڑے مسئلے کی علامت ہوسکتی ہے۔ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بہت سے صارفین نے اس بات کی تردید کی، ایک آسرف نے کمںت کیا کہ برف چبانا براہ راست دانتوں کیلئےنقصان دہ ہےکیونکہ میں بھی بچپن سے برف شوق سے کھاتا ہوں لیکن دانت بالکل صحیح ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close