انگوروں کو محفوظ کرنے کا خاص طریقہ، ویڈیو وائرل

افغانستان (پی این آئی) سوشل میڈیا پر ان دنوں افغانستان میں انگوروں کو محفوظ کیے جانے کے لیے خاص طریقے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں ٹھیلے پر موجود شخص کوبغیر فریج اور کیمیکل کے مٹی کے سانچے میں محفوظ کیے جانے والے انگوروں کو ترو تازہ حالت میں نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کو مکمل طور پر چکنی مٹی سے بند ایک سانچے کو لکڑی سے توڑتا دیکھا جاسکتا ہے۔

انگوروں کو محفوظ کیے جانے کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے صارفین پسند کررہے ہیں اور اس طریقے پر حیران بھی ہورہے ہیں۔صارف کا دعویٰ ہے کہ اس طریقے کے تحت افغانستان میں انگوروں کو سال بھر تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں صدیوں سے اس منفرد طریقے کے ذریعے انگوروں کو محفوظ کیا جاتا ہے اس طریقے کا نام ‘کنگینہ’ ہے۔کنگینہ کے تحت انگوروں یا غذا کو تازہ اور ہوا سے محفوظ رکھنے کے لیے مٹی کے بھوسے کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے، انگور مٹی کے ان برتنوں کے اندر رکھے جاتے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر کھولا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ کنگینہ سے افغانستان میں انگوروں کو 6 ماہ تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close