اسلام آباد(پی این آئی)شہد ایک مکمل صحت بخش غذا اور بہترین دوا ہے یہ حضرت انسان کے لئے قدرت کی جانب سے بیش بہا نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ یہی وجہ اسے تمام غذاؤں میں ممتاز درجہ حاصل ہے۔شہد کے بیش بہا فوائد اسی وقت حاصل کئے جاسکتے ہیں جب کہ یہ خالص ہو، یہی وجہ کہ اصلی شہد خریدنا ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ بازار میں عام دستیاب شہد یا تو ملاوٹ زدہ ہیں شہد یا کے نام پر چینی کا شیرا ہے۔دنیا بھر میں ملاوٹ زدہ یا نقلی شہد کو فروخت کیا جاتا ہے انہیں میں افریقی ملک گھانا بھی شامل ہیں،
جعلساز شہد میں کئی طرح کی اجزاء ملاکر اس کی مقدار کو بڑھاکر عام لوگوں کو فروخت کردیتے ہیں لیکن اگر زرا سی سمجھداری سے کام لیا جائے تو آپ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ آسانی سے اصلی شہد کو خرید سکتے ہیں۔یہاں پرگھانا سے تعلق رکھنے والے افراد اصلی شہد کی پہچان کے چند کار آمد طریقے بتارہے ہیں ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ ہمیشہ اصلی شہد ہی خریدیں گے۔اصلی شہد کی پہنچان کے لئے گھانا میں شہد کی مکھیاں پالنے والے پاسور سائیدوکا کا کہنا ہے کہ شہد کا ڈھن کھولیں اگر اس میں سے پھلوں کی خوشبو آئے تو جان لیں کہ شہد اصلی ہے۔تاملے سے تعلق رکھنے شہد فروش جوائس ناورے اصلی شہد کی پہچان بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ تھوڑا سا شہد کاغذ پر ڈالیں اگر کاغذ دوسری جانب سے گیلا نہ ہوتو جان لیں شہد خالص ہے تاہم کاغذ گیلا ہوجائے سمجھ جائیں کہ اس میں پانی کی ملاوٹ کی گئی ہے۔
جبکہ دوسرا طریقہ ان کے نزدیک یہ ہے کہ ماچس کی تیلی کو شہد میں ڈبو کر جلائیں اگر یہ جل جائے تو شہد خالص یعنی اس میں پانی کی آمیزش نہیں کی گئی ہے۔شہد میں عموماً ملاوٹ کے لئے چینی اور فوم کو شامل کیا جاتا ہے جو کہ کئی موذی بیماریوں جیسے کینسر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کاسبب بن سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں